رہبر انقلاب اسلامی :
دنیا میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے، آج زیادہ تر میدانوں میں امریکا کی طاقت رو بہ زوال ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر گیارہ ستمبر کی صبح سیستان و بلوچستان اور جنوبی خراسان صوبوں کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 29 تیر سنہ 1373 ہجری شمسی مطابق 20 جولائی سنہ 1994 عیسوی کو محکمہ پولیس، سوشل سیکورٹی اور معذور افراد کی نگہداشت کرنے والے اداروں کے کارکنوں سے ملاقات میں ان افراد کی خدمات کو سراہا۔ آپ نے فرمایا کہ ان دونوں محکموں اور ان تمام اداروں کا کام جو محتاج اور کمزور طبقات سے تعلق رکھتے ہیں بڑا نیک اور مستحسن کام اور ا یک طرح کا فریضہ ہے۔ یہ ملک کے سماجی نظم کے لئے بہت ضروری ہے۔ البتہ معاشرے میں غربت کے علاج کے لئے بڑے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ مگر کبھی طویل المیعاد منصوبوں کے ساتھ جن کا نتیجہ جلدی سامنے نہیں آتا، اور ان میں کبھی مشکلات اور رکاوٹیں بھی آتی ہیں، ایسی تنظیموں اور اداروں کا ہونا ضروری ہے جن کا فریضہ کمزور اور ضرورتمند طبقات کی مدد کرنا ہو۔ جیسے یہ دونوں ادارے ہیں کہ جن کی طرف اشارہ کیا گیا۔ یا امام خمینی امدادی کمیٹی اور ایسے ہی دگر ادارے ہیں۔
سوال: روزے کی حالت میں سگریٹ جیسی چیزیں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار سگریٹ جیسی چیزوں کے دھویں سے اور اسی طرح ان منشیات سے بھی اجتناب کرے جو ناک کے ذریعے یا زبان کے نیچے رکھ کر استعمال کی جاتی ہیں۔
سوال: اگر کسی شہر میں شوال کا چاند دکھائي نہ دے لیکن ریڈیو اور ٹی وی پر رویت ہلال کی خبر دی جائے تو کیا یہ کافی ہے یا مزید تحقیق کرنا واجب ہے؟
جواب: اگر اس خبر سے یقین پیدا ہو جائے یا چاند ہونے کا اطمینان ہو جائے یا ولی فقیہ کی طرف سے چاند ہونے کا حکم صادر کیا گيا ہو تو یہ کافی ہے اور تحقیق کی ضرورت نہیں ہے۔
بسم اللہ الرحمان الرحیم بڑی دلچسپی اور اشتیاق سے حیرت انگیز روداد پر مشتمل یہ کتاب پڑھی اور چشم و دل کو غسل دیا۔ اس کتاب میں ہر چیز لاجواب ہے۔ روایت کا انداز، راوی، طرز نگارش، تالیف کا سلیقہ سب کچھ بہترین ہے۔ شہید اور ان کی والدہ پر سید الشہدا کی نگاہ لطف و کرم نقطہ کمال پر ہے ... کسی بھی ملک، قوم اور انقلاب کے لئے اس سے بہتر روحانی سرمایہ نہیں ہو سکتا۔ منہ بولتا لطیف انداز بیان بھی بڑا قیمتی سرمایہ ہے جس کی اس مادرانہ عشق کی تصویر کشی کے لئے ضرورت تھی۔ 28 فروری سنہ 2021 مصنفہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جائے۔
ٹائم لائن اور واقعات ایک بصری آلہ ہے جو وقت کے دوران واقعات کے سلسلے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ آلہ آپ کو کسی موضوع کی تاریخ دیکھنے، واقعات کے درمیان تعلقات کو سمجھنے، نمونے کی نشاندہی کرنے اور معلومات کو منظم طریقے سے پیش کرنے میں مدد دیتا ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے کاموں کی حفاظت اور اشاعت کے دفتر کا معلوماتی ڈیٹا بیس - اسلامی انقلاب کا ثقافتی تحقیقی ادارہ
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.